کراچی (ٹی وی رپورٹ)چیئرمین پاکستان چائنا انسٹیٹیوٹ مشاہد حسین سیدنےکہا ہے کہ بنگلہ دیش اور پاکستان دو ملک لیکن ایک قوم ہیں۔ سابق سفیر نغمانہ ہاشمی نے کہا کہ پاکستان کیلئے یہ بہت اہم الیکشن ہے گزشتہ حکومت پر بھارتی اثر رسوخ زیادہ تھا۔ ڈھاکہ یونویرسٹی سے محمد طاہر وحید نے کہا کہ مقابلہ بہت کانٹے کا ہوگا۔ وہ جیو نیوز کے پروگرام ’’کیپٹل ٹاک‘‘ میں میزبان حامد میر سے گفتگو کررہے تھے۔تفصیلات کے مطابق میزبان حامد میر نے پروگرام کے ابتدائیہ میں کہا کہ بنگلہ دیش میں انتخابات کا عمل مکمل ہوچکا ہے اس الیکشن میں پاکستان کی عوام بہت دلچسپی لے رہی ہے۔سپریم کورٹ نے ماہر آنکھوں کے ڈاکٹروں کی رسائی بانی پی ٹی آئی کو دینے کی ہدایت کی ہے۔ سلمان صفدر نے اپنی رپورٹ میں یہ بھی بتایا ہے کہ عمران خان کے غسل خانے میں بھی کیمرا لگا ہوا ہے اور خواجہ آصف بھی کہتے تھے کہ جب وہ اڈیالا جیل میں تھے تو میرے غسل خانے میں بھی کیمرا لگا ہوا تھا۔