• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

3 برسوں میں ضبط و اسمگل شدہ اشیاء کی مالیت 2 کھرب 78 ارب روپے سے زائد

اسلام آباد(ساجد چوہدری ) گزشتہ تین برسوں کے دوران ضبط اور اسمگل شدہ اشیا ءکی مجموعی مالیت 2کھرب 78ارب 79کروڑ روپے رہی جبکہ اس عرصہ کے دوران نیلامی سے 34ارب 96 کروڑ روپے حاصل ہوئے ،کسٹمز فیلڈ فارمیشنز کی جانب سے ضبط اور اسمگل شدہ اشیا کی مالیت میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، سرکاری اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 2022-23ء میں ضبط اور اسمگل شدہ اشیا کی مالیت 63 ارب 40 کروڑ 20 لاکھ روپے رہی۔
اہم خبریں سے مزید