• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت، ٹریڈ یونینز اور کسان تنظیموں کی اپیل پر ملک گیر ہڑتال

لاہور(خالدمحمودخالد) بھارت میں گزشتہ روز مرکزی ٹریڈ یونینز اور مختلف کسان تنظیموں کی اپیل پر وسیع پیمانے پر ملک گیر ہڑتال ہوئی جس سے عوامی خدمات، کاروبار اور نقل و حمل بری طرح متاثر ہوئیں۔ مزدوروں اور کسانوں نے حکومت کی اقتصادی پالیسیاں، نئے لیبر کوڈز، نجکاری کے اقدامات اور حالیہ امریکہ بھارت تجارتی معاہدے کے خلاف احتجاج ریکارڈ کروایا۔ ہڑتال میں ایک محتاط اندازے کے مطابق ملک بھر کے تقریباً 30 کروڑ مزدوروں نے شرکت کی جس میں مرکزی ٹریڈ یونینز، کسان اور زراعت نے تعلق رکھنے والے کارکنان شامل تھے۔
اہم خبریں سے مزید