• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے 4 منصوبہ کراچی کیلئے اہم، دسمبر تک مکمل ہوجائیگا، احسن اقبال

ٹھٹھہ( شاھدصدیقی )وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کے-4منصوبے کو کراچی کیلئے انتہائی قرار دیتے ہوئے کہاکہ منصوبے کی ابتدائی لاگت 120 ارب روپے تھی جو اب بڑھ کر 170 ارب روپے تک پہنچ چکی ہے، جیسے وفاق برداشت کر رہاہے، نہوں نےکہا کہ واپڈا نے رواں سال دسمبر میں منصوبے کو مکمل کرانے کی یقین دہانی کرائی ہے، اس موقع پر وفاقی وزیر خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ منصوبے کو دیکھ کر خدشات ختم اور امید پیدا ہوگئی ہے جبکہ صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے یقین دہانی کرائی کہ سندھ حکومت منصوبے کےحوالے سے اپنا کام وقت پر پورا کرےگی ۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کو فراہمی آب کے زیر تعمیر کے فور منصوبے کے معائنہ کے بعد میڈیا سے گفتگو میں احسن اقبال کاکہنا تھا کہ ملک کے معاشی دارالحکومت کراچی کو پانی کی شدید قلت کا سامنا ہے ،اس قلت کودور کرنے کیلئے وزیراعظم نے،کے4 منصوبے کی بروقت تکمیل کی ہدایت کی ہے۔
اہم خبریں سے مزید