• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کم جونگ اُن اپنی بیٹی کو شمالی کوریا کی آئندہ رہنما نامزد کرنے والے ہیں، جنوبی کورین خفیہ ایجنسی

سیئول (جنگ نیوز) جنوبی کوریا کی خفیہ ایجنسی نے قانون سازوں کو بتایا ہے کہ شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اُن اپنی کم عمر بیٹی کو ملک کی آئندہ رہنما بنانے کے قریب پہنچ چکے ہیں، جس سے کم خاندان کی حکمرانی چوتھی نسل تک منتقل ہونے کا امکان بڑھ گیا ہے۔جنوبی کوریا کی نیشنل انٹیلی جنس سروس (این آئی ایس) کے مطابق، کم جونگ اُن کی بیٹی، جس کا ممکنہ نام کم جو اے (Kim Ju-ae) بتایا جاتا ہے اور عمر تقریباً 13 برس ہے، رواں ماہ ہونے والی ورکرز پارٹی کی اہم سیاسی کانفرنس میں والد کے ہمراہ نظر آ سکتی ہیں۔
اہم خبریں سے مزید