• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم کیو ایم جلسہ، ماضی کی یاد تازہ، کراچی کو جینے دو کے نعرے

کراچی( نصر اقبال،اسٹاف رپورٹر)ایم کیو ایم جلسہ، ماضی کی یاد تازہ،کراچی کو جینے دو کے نعرے، ایم کیو ایم جلسہ، ماضی کی یاد تازہ،کراچی کو جینے دو کے نعرے،ایم کیو ایم پاکستان کے تحت ہفتے کو لیاقت آباد میں بڑے عوامی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں زیادہ تر لیاقت آباد ٹائون کے کار کنوں اور عوام شریک تھے، ان کے ہاتھوں میں پاکستان اور پارٹی کے پرچم تھے، خواتین بھیکشیر تعداد میں موجود تھی، بزرگوں کا جوش قابل دید تھا،مہاجر وں کے علاوہ دیگر قومیت کے لوگ بھی پنڈال میں بڑی تعداد میں موجود تھے،۔ جلسہ گاہ اور اطراف کی عمارتوں کو برقی قمقموں اور پارٹی پرچموں سے خوبصورتی کے ساتھ سجایا گیا، پارٹی ترانوں کی گونج میں کارکنان کا جوش و خروش دید رہا۔ شرکاء کو خطاب براہ راست دکھانے کیلئے اسٹیج پر 10 فٹ اونچی اور 15 فٹ چوڑی بڑی اسکرین بھی نصب کی گئی تھی۔ لیاقت آباد میں اس حوالے سے جوش و جذبہ عروج پر دکھائی دیا جس نے ایم کیو ایم کے ماضی کے جلسوں کی یاد تازہ کردی، ایم کیو ایم کے رہنما جب جلسے گاہ میں داخل ہوئے تو شرکاء نے تالیوں کی گونج میں کھڑے ہوکر ان کا استقبال کیا، اجتماع کیلئے 40 فٹ چوڑا اور 10 فٹ اونچا اسٹیج تیار کیا گیا تھا۔
اہم خبریں سے مزید