کوئٹہ (پ ر) ڈائریکٹر کالجز بلوچستان پروفیسر ڈاکٹر محمد حسین بلوچ نے معروف ماہر تعلیم پروفیسر محمد اکبر بلوچ کی ناگہانی وفات پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی وفات سے اساتذہ اور طلباء ایک ماہر تعلیم سے محروم ہوگئے انہوں نے بطور پرنسپل گورنمنٹ کالجز تمپ، گورنمنٹ کالج سوراب، گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج خضدار میں ذمہ داریاں نبھاتے ہوئے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے نوجوانوں کو تعلیم کے زیور سے روشناس کیا ہے اس کے علاوہ ڈپٹی ڈائریکٹر پائٹ اور جوائنٹ ڈائریکٹر کالجز کے عہدوں پر پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ خدمات سر انجام دی وہ ایک شفیق استاد ، ایک مدبر منتظم اور باکردار شخصیت کے مالک ان کے تربیت یافتہ شاگرد آج مختلف آئے شعبہ زندگی میں خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔