کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)پارلیمانی سیکرٹری برائے ٹرانسپورٹ میر لیاقت لہڑی نے گذشتہ روزڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے عمران حیات اور دیگر افسروں سے ملاقات کی جس میں ریلوے کو درپیش مسائل اور ان کے فوری حل کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ملاقات کے دوران ریلوے ٹریک کی مرمت، اسٹیشنز پر بنیادی سہولیات کی فراہمی، مسافروں کو درپیش مشکلات، صفائی و سیکورٹی کے انتظامات اور سروس کے معیار کو بہتر بنانے جیسے امور زیرِ بحث آئےمیر لیاقت لہڑی نے کوئٹہ میں قائم پاکستان ریلوے انسٹیٹیوٹ کے تاریخی کلب کا دورہ کیا جہاں انہوں نے 1928ء میں تیار کی گئی قدیم بلیئرڈ ٹیبل کا معائنہ کیا میر لیاقت لہڑی نے کہا کہ ایسے تاریخی مقامات نہ صرف ہماری قومی تاریخ کا حصہ ہیں بلکہ نئی نسل کے لیے بھی ایک سبق اور ترغیب کا ذریعہ ہیں۔