• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیر قانونی طور پر بارڈر پار کرنے والے 11 افغان باشندے گرفتار

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کوئٹہ نے غیر قانونی طور پر بارڈر پار کرنے والے 11 افغان باشندوںکو گرفتار کرلیا۔ ایف آئی اے ذرائع کے مطابق ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کوئٹہ نے غیر قانونی طور پر بارڈر پار کرنے والے 11 افغان باشندوں عزیز اللہ، سید آغا، سید رحمان، اختر، موسی، گل، نصیب اللہ ،نجم، محمد جان، میر جان اور حضرت علی کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار افراد ایجنٹوں سے رابطے میں تھے غیر قانونی طور پر ایران جا نا چاہتے تھے۔
کوئٹہ سے مزید