• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈریسنگ روم میں سب مایوس، بھارت نے آؤٹ کلاس کردیا، مائیک ہیسن

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کےہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے کہا ہے کہ دوسری اننگز میں گیند پہلی اننگز کے مقابلے میں زیادہ اسکڈ ہوئی ۔ایشان کشن نے اچھی اننگز کھیلی وہ ہم سے میچ لے گئے ۔ میں سمجھتا ہوں کہ بھارت نے بیس پچیس رنز زیادہ بنائے۔ اتوار کو میچ کے بعد پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ عثمان طارق کا یہی رول ہے اور اس کو صحیح وقت پر لایا گیا تھا ۔ میچ میں ہم نے بیٹنگ اچھی نہیں کی ۔ ایشان کشن نے ہمارے اسپنرز پر دباؤ ڈالا۔ بھارت نے ہمیں آئوٹ کلاس کردیا، اس کارکردگی کے بعد ڈریسنگ روم میں سب مایوس ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پہلے بولنگ کا کرنے کا فیصلہ درست تھا، پہلی اننگز میں گیند زیادہ اسپن ہوئی ٹورنامنٹ میں آگے جانے لئے ہمیں بہتر کرکٹ کھیلنا ہوگا۔ہماری ابتدائی وکٹیں جلدی گر گئیں پارٹنر شپ قائم نہیں ہوئی ۔ہم دو مہینے سے اچھا کھیل رہے تھے، لیکن آج پیچھے چلے گئی۔سلمان آغا پہلا اوور کریں گے اسکا پلان تین دن پہلے بنایا تھا اور وہ تیار بھی تھے۔

اسپورٹس سے مزید