کراچی (اسٹاف رپورٹر)ترجمان جےیوآئی اسلم غوری نے کراچی میں جماعت اسلامی کے پر امن مظاہرین پر سندھ حکومت کا لاٹھی چارج شیلنگ اور تشدد ریاستی دہشت گردی ہے ،اب لاٹھی اور گولی کی سرکار نہیں چلے گی ،سندھ حکومت اپنی نااہلی کب تک جبر کے ذریعے چھپائے گی؟ ۔ترجمان جے یو آئی اسلام آباد کے محلات میں سندھ پر بلاول کی پریزیٹیشن اور زمینی حقائق میں تضاد ہے ،ا سلم غوری نے مطالبہ کیاکہ گرفتار کارکنوں کو فوری رہا کیا جائے،سندھ کی تباہی کی ذمہ دار حکمران جماعت ہے۔