• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانس کے بلدیاتی انتخابات، پاکستانی نژاد راجہ داور زمان کی کامیابی کا نیا ریکارڈ

فرانس کے بلدیاتی انتخابات میں پاکستانی نژاد راجہ داور زمان کیانی آف ڈومیلی نے نیا ریکارڈ قائم کردیا۔

داور زمان کیانی کی کوششوں اور پاکستانی کمیونٹی کے تعاون کی بدولت پیرس کے نواحی علاقے سارسل کی انتہائی اہم میونسپل کونسل 'میئری' میں کئی دہائیوں سے قابض مخصوص گروپ کو شکست ہوگئی۔

راجہ داور زمان کیانی آف ڈومیلی کا پورا پینل یہ پورا الیکشن جیت گیا ہے۔

مقامی افراد اس کامیابی کو راجہ داور زمان کی مسلسل کوششوں اور محنت کا نتیجہ قرار دے رہے ہیں، اس حلقہ میں طویل عرصے سے ایک مخصوص طبقہ کا اثر و رسوخ تھا۔

برطانیہ و یورپ سے مزید