• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مانچسٹر: میٹ آفس کی شدید بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی

مانچسٹر: برطانوی میٹ آفس کی طرف سے شدید بارشوں، تیز ہواؤں اور برفباری کے ساتھ منفی 5 سینٹی گریڈ تک درجہ حرارت گرنے کی پیش گوئی کر دی گئی ہے۔ 

ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق میٹ آفس کی طرف سے انتباہ  جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق موسم بہار سے لطف اٹھانے والے اب ڈرامائی طور پر حالات کی تبدیلی کا سامنا کریں گے۔ ہفتے کے اختتام تک تیز ہواؤں اور بارشوں کے ساتھ برفباری کی بھی توقع کی جا رہی ہے۔

میٹ آفس کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتے سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا، مگر اچانک موسمی تبدیلی کیلئے عوام کو تیار رہنا چاہیے۔ 18 مارچ کو ویلز میں 20.9 سینٹی گریڈ تک گرمی ریکارڈ کی گئی تھی۔

رپورٹ کے مطابق انگلینڈ اور ویلز میں گزشتہ روز بھی موسم متعدل رہا جبکہ اسکاٹ لینڈ میں ساحلی آندھی کے ساتھ بارش اور تیز ہواؤں کا سلسلہ شروع ہونیوالا ہے۔

میٹ آفس کا کہنا ہے کہ کل سے اچانک موسم تبدیل ہوگا سکاٹ لینڈ اور شمالی آئرلینڈ میں بارشوں کا سلسلہ شروع ہو سکتا ہے برطانیہ میں بڑے حصے پر ژالہ باری اور برفباری ہوگی۔

برطانیہ و یورپ سے مزید