اسرائیل کی طرف سے لندن، پیرس اور برلن سمیت کئی بڑے شہروں پر ایران کے ممکنہ حملے کے خدشات کے باعث تیار رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔
برطانوی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق ڈیاگوگارسیا کی طرف سے داغے جانے والے 2 بیلسٹک میزائلوں کے بعد ایک میزائل اپنا ٹارگٹ ہٹ کرنے میں ناکام جبکہ دوسرے کو امریکی جنگی جہاز نے روک لیا۔
اس کے بعد اسرائیل کی طرف سے بڑے شہریوں کے لیے وارننگ کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے باور کیا جا رہا ہے کہ یہ فوجی اڈے پر پہلا حملہ ہے، جسے امریکا اور برطانیہ مشترکہ طور پر چلا رہے ہیں۔
اس واقعے کا صحیح وقت ابھی تک معلوم نہیں ہوسکا حالانکہ حکومت نے ہفتے کے روز تصدیق کی کہ یہ کیئر اسٹارمر کی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ کو آبنائے ہرمز کے لیے خطرہ بننے والے برطانیہ میں مقیم بمبار طیاروں کو استعمال کرنے کی اجازت دینے سے پہلے ہوا تھا۔
کنزرویٹو پارٹی کے رہنما کیمی بیڈینوچ نے وزیر اعظم پر تفصیلات کو چھپانے کا الزام لگایا اور سوال اٹھایا ہے کہ عوام کو اس بارے کیوں اعتماد میں نہیں لیا گیا اور بروقت اطلاع کیوں نہیں دی گئی۔
آئی ڈی ایف نے تصدیق کی کہ ڈیاگو گارسیا حملہ پہلی بار تھا جب ایران نے طویل فاصلے تک مار کرنے والا میزائل لانچ کیا تھا جو کہ جنگ کے آغاز کے بعد سے تقریباً 4000 کلومیٹر تک مار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔