ادویات سے متعلق تجارتی تنظیم نے خبردار کیا ہے کہ اگر مشرق وسطیٰ کا تنازع طویل عرصے تک جاری رہا تو برطانیہ میں دواؤں کی قلت پیدا ہو سکتی ہے۔
ماہرین کے مطابق بڑھتے ہوئے اخراجات اور شپنگ میں رکاوٹوں نے خاص طور پر سستی ادویات بنانے والی کمپنیوں کو شدید دباؤ میں ڈال دیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ اس وقت ادویات کی فراہمی جاری ہے، تاہم موجودہ ذخائر صرف عارضی سہارا ہیں۔ اگر یہی صورتحال برقرار رہی تو ادویات کی قیمتوں میں اضافہ ہوگا یا سپلائی متاثر ہو سکتی ہے۔
رپورٹس کے مطابق برطانیہ میں استعمال ہونے والی بڑی تعداد میں ادویات سستی جنیرک دواؤں پر مشتمل ہے، جن کی قیمت پہلے ہی کم ہے، جس کے باعث کمپنیوں کے لیے اضافی اخراجات برداشت کرنا مشکل ہوتا جا رہا ہے۔