• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زراعت کے شعبے کی ترقی ملکی معیشت کیلئے بہت اہم ،گورنر پنجاب

لاہور(اپنے نامہ نگار سے)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خاں نے کہا کہ زراعت کے شعبے کی ترقی ملکی معیشت کے لئے بہت اہم ہے۔ زرعی صوبہ ہونے کے باوجود مختلف اجناس امپورٹ کرنی پڑتی ہے۔گندم کی قیمت اور خریداری میں ٹھوس پالیسی ہونی چاہئے تاکہ کسان خوشحال ہو۔ پنجاب کو آگے بڑھانے کے لئے پیپلز پارٹی کو آگے لانا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے قلعہ جئے سنگھ میں عوامی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ گورنر پنجا ب کی آمد پر اہلیان علاقہ نے بھرپور جوش وجذبہ سے ان کا استقبال کیا۔گورنر پنجا ب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ 2008 کے دور میں پیپلز پارٹی نے ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے جس کا ریکارڈ آج تک کوئی نہیں توڑ سکا۔اُنہوں نے کہا کہ اگر ہم نے پنجاب کو آگے بڑھانا ہے تو پیپلز پارٹی کو آگے لانا ہے اور بلاول بھٹو کو وزیراعظم بنانا ہےگورنر پنجاب نے کہا کہ کسان سے 2200 روپے میں خریدی گئی گندم 4800 روپے میں فروخت ہو رہی ہے اور اس کا فائدہ کسان کو نہیں بلکہ مڈل مین کو پہنچ رہا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ کسانوں کی آوازہر جگہ اٹھاوں گا اور آپ کا مقدمہ لڑوں گا۔
لاہور سے مزید