• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسعود پزشکیان کا ایران کو پتھر کے زمانے میں بھیجنے کے بیان پر ردعمل

ایرانی صدر مسعود پزشکیان(فائل فوٹو)۔
ایرانی صدر مسعود پزشکیان(فائل فوٹو)۔

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کو پتھر کے زمانے میں بھیجنے کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تاریخ ان لوگوں سے بھری پڑی ہے جنہوں نے مجرموں کے سامنے اپنی خاموشی کی بھاری قیمیت ادا کی ہے۔

صدر مسعود پزشکیان نے سوال کیا کہ کیا پوری قوم کو پتھر کے زمانے میں واپس بھیجنے کی دھمکی دینے کا مطلب ایک بڑے جنگی جرم کے علاوہ ہے؟

انہوں نے کہا کہ یہ وہ سوال تھا جو انہوں نے اپنے فن لینڈ کے ہم منصب سے پوچھا، جو ایک قانون دان ہیں۔

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے مزید کہا تاریخ ان لوگوں سے بھری پڑی ہے جنہوں نے مجرموں کے سامنے اپنی خاموشی کی بھاری قیمت ادا کی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید