• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپریل 2026 میں یورو بانڈ کی میعاد پوری، پاکستان کو 1.3 ارب ڈالر واپس کرنا ہونگے

اسلام آباد( مہتا ب حیدر) پاکستان کو اپریل 2026 میں بین الاقوامی یوروبانڈ کی میعاد پوری ہونے پر اصل رقم اور منافع سمیت تقریباً 1.3 ارب ڈالر کا بڑا غیر ملکی قرض واپس کرنا ہوگا، جبکہ ملک کو آئی ایم ایف پروگرام کے تحت نیٹ انٹرنیشنل ریزروز (NIR) کا ہدف حاصل کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔آئی ایم ایف کا جائزہ مشن رواں ماہ کے آخر تک پاکستان پہنچنے والا ہے، جو چند دن کراچی میں قیام کے بعد ممکنہ طور پر 2 مارچ 2026 سے اسلام آباد آئے گا، جہاں 7 ارب ڈالر کے ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسلٹی (EFF) پروگرام کے تحت اہم مذاکرات ہوں گے۔وزارتِ خزانہ چین میں تعطیلات کے اختتام کے فوراً بعد پانڈا بانڈز جاری کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

اہم خبریں سے مزید