کراچی ( اسٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر تعلیم سید سردار شاہ نے کہاہے کہ محکمہ تعلیم کو روزگار کا ذریعہ سمجھ لیا گیا ہے تعلیم کا نہیں سندھ میں اسکولوں کو گود لینا اچھا عمل ہے، حکومت سندھ نے اسکولوں کے لئے 18 ارب روپے سے زائدکے بجٹ رکھے ہیں اور روزمرہ کاموں کے لئے اسکولوں کے پرنسپلز کو رقم خرچ کرنے کا اختیار دے گیاہے،اسکول ایجوکیشن کے بجٹ سے 92فیصد تنخواہوں اور پینشن میں جاتا ہے، 95 ہزار اساتذہ آفر لیٹر لے چکے ہیں، انہوں نے یہ بات سندھ اسمبلی میں محکمہ تعلیم وخواندگی سے متعلق وقفہ سوالات کے دوران ارکان کے مختلف تحریری اور ضمنی سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کہی، اجلاس اسپیکر سید اویس قادر شاہ کی زیر صدارت شروع ہوا،سردار شاہ نے کہا کہ سندھ میں کئی اپوزیشن ممبران نے اسکولوں کو گود لیا ہے جو اچھا عمل ہے اور اس کی وہ تعریف کریں گے۔