• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لی مارکیٹ کے قریب واقع گودام اور موٹر سائیکل پارکنگ ایریا میں آگ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)لی مارکیٹ کے قریب واقع گودام میں آگ لگ گئی ،ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق سینٹرل کمانڈ اینڈ کنٹرول کو اطلاع موصول ہوتے ہی فائر اینڈ ریسکیو ٹیم فوری طور پر جائے وقوعہ پر روانہ کیے گئے، فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ رکشا گودام اور موٹر سائیکل پارکنگ ایریا میں لگی جبکہ متعدد ٹھیلے بھی آگ کی لپیٹ میں آئے، فائر فائٹرز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا ، جانی نقصان نہیں ہوا تاہم فوری طور پر آگ لگنے کی وجوہات سامنے نہیں آسکی ہیں۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید