• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رمضان المبارک تمباکو نوشی سے نجات کا سنہری موقع، ماہر صحت

کراچی (بابر علی اعوان) معروف ماہر امراضِ سینہ پروفیسر ڈاکٹر ندیم احمد رضوی نے کہا ہے کہ رمضان المبارک تمباکو نوشی اور دیگر مضر صحت اشیاء سے چھٹکارا حاصل کرنے کا بہترین اور عملی موقع فراہم کرتا ہے،جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے خبردار کیا کہ پاکستان میں زبان، جبڑے اور حلق کے کینسر کی شرح تشویشناک حد تک بلند ہے، جس کی بنیادی وجہ گٹکا، چھالیہ، پان، نسوار، تمباکو اور سگریٹ کا استعمال ہے، ان کا کہنا تھا کہ اگر یہ مضر عادات ترک کر دی جائیں تو ملک میں تقریباً 45 فیصد کینسر کیسز میں کمی لائی جا سکتی ہے، پھیپھڑوں اور سانس کی دیگر بیماریوں کی شرح بھی نمایاں طور پر کم ہو سکتی ہے، پروفیسر ندیم رضوی کے مطابق ایک سگریٹ میں تقریباً پانچ ہزار زہریلے کیمیکلز پائے جاتے ہیں، جن میں ٹار، آرسینک اور کیڈمیم جیسے خطرناک مادے شامل ہیں جو صنعتی بیٹریوں میں بھی استعمال ہوتے ہیں، تاہم روزے کے دوران کئی گھنٹے سگریٹ سے دور رہنا اس بات کا ثبوت ہے کہ مضبوط ارادے سے اس عادت پر قابو پایا جا سکتا ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید