• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گیس لیکج دھماکے میں جاں بحق بزرگ شہری اور دیگر کی نماز جنازہ، معززین کی شرکت

کراچی( اسٹاف رپورٹر )سولجربازارگل رعنا کالونی میں گیس لیکج کے باعث دھماکے سےعمارت گرنے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے 60 سالہ ریاض اور دیگر  کی نماز جنازہ قریبی مسجد میں ادا کی گئی اور مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا، نماز جنازہ میں امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان ، لواحقین اور علاقہ مکینوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔دریںاثناءمتحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنماء زاہد منصوری نے مرکزی ٹرانسپورٹ کے رکن ریحان ، حق پرست رکن سندھ اسمبلی فصیل رفیق کے ہمراہ سولجر بازار میں پیش آنے والے گیس سلنڈر دھماکے کی جگہ کا دورہ کیا اور سندھ حکومت کی اس غفلت سے شہید کی نماز جنازہ میں شرکت کی اور دعائے مغفرت کی۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید