کراچی( اسٹاف رپورٹر )ڈیفنس پولیس نے خود کو صحافی ظاہر کرنے والے بدنام منشیات فروشی اور جوا و سٹہ میں ملوث ملزم وقاص میمن عرف کوڈو ولد عبدالرشید کو گرفتار کرکے 2650 گرام چرس اور ایک پرچی برآمد کرلی جس پر مختلف افراد کے نام اور ان سے وصول کی جانے والی بھتہ کی رقوم درج تھیں،۔پولیس نے بتایا کہ جو افراد پیسے ادا نہیں کرتے تھے ان کے خلاف من گھڑت پیغامات اور خبریں چلائی جاتی تھیں۔