• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سچل کے علاقے میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق

کراچی( اسٹاف رپورٹر )سچل کے علاقے میں مبینہ طور پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق ہو گیا،تفصیلات کے مطابق سچل تھانے کی حدود اسکیم 33 لاکھانی فلیٹ کے قریب جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب فائرنگ کے واقعہ میں 22 سالہ عاطف حسین ولد فضل حسین زخمی ہو گیا،اسے نجی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں دوران علاج وہ چل بسا،تاہم پولیس واقعہ کو چھپانے کی کوشش کرتی رہی، ایس ایچ او تھانہ سچل کا کہنا ہےممکنہ طور پر مقتول کو سیکورٹی گارڈ کی گولی لگی ہے۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید