• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھر کے کوئلے سے کھاد کی پیداوار، درآمدی کھاد پر انحصار کم ، روزگاربڑھے گا، وزیراعلیٰ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) تھر کے کوئلے سے کھاد کی پیداوار سے درآمدی کھاد پر انحصار کم ہوگا، روزگار کے نئے مواقع پیدا ہونگے ، اس منصوبے سے سالانہ 7 لاکھ 17 ہزار ٹن یوریا تیار ہو گا۔ایف ایف سی کے چیف ایگزیکٹو جہانگیر پراچہ کی وفد کے ہمراہ مراد علی شاہ سےملاقات ،1.12 ارب ڈالر مالیت کے منصوبے پر بریفنگ دی۔وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے پاکستان کے فلیگ شپ کول ٹو فرٹیلائزر (C2F) منصوبے کی پیش رفت کا جائزہ لیتے ہوئے اور اس کے اسٹریٹجک روڈ میپ کو حتمی شکل دیتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ درآمدی کھاد پر انحصار کم کرے گا، روزگار کے مواقع پیدا کرے گا، برآمدات میں اضافہ کرے گا اور ملک کے مقامی کوئلے کے وسائل میں قدر کا اضافہ کرے گا،جمعہ کو وزیر اعلیٰ ہاوس میں ایف ایف سی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر جہانگیر پراچہ کی سربراہی میں آنے والے وفد نے وزیراعلیٰ سندھ کو 1.12 ارب ڈالر مالیت کے اس منصوبے کے تکنیکی، مالی اور ماحولیاتی پہلوؤں پر بریفنگ دی۔ اس منصوبے کا مقصد تھر کے مقامی کوئلے کے ذخائر کو استعمال میں لا کر پاکستان کی کھاد کی خود کفالت کو مضبوط بنانا اور درآمدات پر انحصار کم کرنا ہے۔
اہم خبریں سے مزید