لاہور(خبرنگار،کرائم رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس، بریگیڈیئر مظہر اقبال نے کہا ہے کہ منشیات کی لت زندگیاں اور مستقبل تباہ کردیتی ہے اور اس ناسور کے خاتمے کے لیے معاشرے کے ہر فرد کو اجتماعی ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے پنجاب یونیورسٹی اینٹی نارکوٹکس کمیٹی، ڈائریکٹوریٹ آف اسٹوڈنٹس افیئرز اور پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس کے زیر اہتمام ’یوتھ اگینسٹ ڈرگز‘کے عنوان سے الرازی ہال میں منعقدہ آگاہی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرپرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود، ڈائریکٹر انفورسمنٹ کرنل فرقان، چیئرمین پنجاب یونیورسٹی اینٹی نارکوٹکس کمیٹی و ڈین فیکلٹی آف کوالٹی اینڈ انڈسٹریل سسٹمز انجینئرنگ پروفیسرڈاکٹر محمد شفیق، ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افیئرز ڈاکٹرشاہزیب خان، کلینیکل سائیکالوجسٹ ڈاکٹر سعدیہ خان، فیکلٹی ممبران اور طلبہ نے بڑی تعدادمیں شرکت کی۔