• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یو ایم ٹی کی عالمی درجہ بندی پاکستان کے اعلیٰ تعلیمی شعبےکیلئے ایک خوش آئند ، ابراہیم حسن مراد

لاہور (نیوزرپورٹر ) یو ایم ٹی نے سات مختلف تعلیمی شعبوں میں نمایاں عالمی رینکنگ حاصل کر کے پاکستان کے اعلیٰ تعلیمی شعبے کے لیے ایک مثبت اور قابلِ فخر مثال قائم کی ہے۔۔ اس اہم کامیابی پر صدر یو ایم ٹی ابراہیم حسن مراد نے یو ایم ٹی فیملی کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یو ایم ٹی کی عالمی درجہ بندی پاکستان کے اعلیٰ تعلیمی شعبے کے لیے ایک خوش آئند اور مثبت پیش رفت ہے جاری کردہ عالمی درجہ بندی کے مطابق یو ایم ٹی نے کلینیکل اینڈ ہیلتھ ، بزنس اینڈ اکنامکس، فزیکل سائنسز اور انجینئرنگ کے شعبوں میں ،۔ مزید برآں کمپیوٹر سائنس کے شعبے میں یو ایم ٹی نے 601–800 عالمی رینکنگ حاصل کی، جبکہ سوشل سائنسز اور لائف سائنسز میں بھی جامعہ 601–800 کی عالمی درجہ بندی میں شامل رہی۔
لاہور سے مزید