لاہور(خصوصی رپورٹر)وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین نے زیر تعمیر ڈسپوزل اسٹیشن کا دورہ کیا۔ایم ڈی واسا اور پراجیکٹ ڈائریکٹر عزیز بھٹی ٹاؤن نے جاری پراجیکٹ بارے تفصیلی بریفنگ دی۔ڈسپوزل اسٹیشن کی گہرائی 40 فٹ، 125 کیوسک پمپنگ کپیسٹی کا حامل ہے۔ صوبائی وزیر نے واضح کیا کہ ایل ڈی پی کے تحت جاری ترقیاتی کاموں کے معیار اور رفتار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔تمام پراجیکٹس سائٹس پر سیفٹی ایس او پیز کی خصوصی نگرانی یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔