لاہور (اپنے نامہ نگار سے) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے اسلام آباد میں بری امام سرکار کے مزار پر حاضری دی اور چادر چڑھائی۔ گورنر سردار سلیم حیدر خان نے مزار کے احاطے میں نوافل ادا کئے اور ملک و قوم کی ترقی، خوشحالی اور استحکام کے لئے خصوصی دعا مانگی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ حضرت بری امام کی درگاہ قدیمی اور باعث برکت ہے۔اُنہوں نے کہا کہ درگاہوں پر حاضری سے انسان کی روح اور ایمان کو تازگی ملتی ہے۔گورنر پنجاب نے کہا کہ وہ ملنگ اور درویش گورنر ہیں، انہیں پروٹوکول کی ضرورت نہیں۔انہوں نے کہا کہ بری امام سرکار کے مزار پر حاضری دینا ان کے لئے بڑی سعادت کی بات ہے۔گورنر پنجاب نے کہا کہ بر صغیر پاک و ہند میں صوفیااکرام نے اپنے کردار سے اسلام کی روشنی کو پھیلایا۔اُنہوں نے کہا کہ اسلام امن و سلامتی کا درس دیتا ہے۔