• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

FJMU کا افسوسناک واقعہ، ایک خاندان کا نہیں شعبہ طب کا نقصان، ایکسٹرنل کمیٹی

لاہور ( جنرل رپورٹر ) فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں ایکسٹرنل انویسٹی گیٹو کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، تمام اراکین نے اپنا تعارف پیش کیا اور طالبہ کے المناک انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کی۔اجلاس کی صدارت سابق وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شمسہ ہمایوں نے کی۔ اجلاس میں ممتاز شخصیات نے شرکت کی جن میں واصف ناگی ،ڈاکٹر فرزانہ نذیر ، پروفیسر ڈاکٹر شیریں خاور ، افتخار احمد خان ، عثمان بن احمد ، پروفیسر ڈاکٹر نورین اکمل ، پروفیسر ڈاکٹر زاہد بشیر، پروفیسر ڈاکٹر علی مدیح ہاشمی ، پروفیسر ڈاکٹر یار محمد، مسٹر شہزاد مغل ، ڈاکٹر شفیع صابر اور ایس ایچ او سول لائنز پولیس اسٹیشن ندیم کمبوہ شامل تھے۔ راکین نے متفقہ طور پر کہا کہ یہ سانحہ نہ صرف ایک خاندان بلکہ ادارے اور پورے شعبہ طب کا نقصان ہے۔کمیٹی نے انٹرنل انویسٹی گیٹو کمیٹی کی رپورٹ کا تفصیلی جائزہ لیا اور اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ ہاسٹل، کالج اور یونیورسٹی انتظامیہ نے طالبہ کی جان بچانے کے لیے فوری طور پر ہنگامی طبی اقدامات کیے۔
لاہور سے مزید