• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صحت کے شعبہ میں تاریخی اور بنیادی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں،سلمان رفیق

لاہور (جنرل رپورٹر ) حکومت پنجاب کے شعبہ صحت میں انقلابی و تاریخی اقدامات کو عملی شکل دینے کی جانب اہم اقدامات جاری ہیں۔ پنجاب ہیلتھ انشی ایٹو مینجمنٹ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا 109 واں اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کی۔ اجلاس میں 108 ویں بی او ڈی اجلاس کے فیصلوں پر عملدرآمد رپورٹ کا جائزہ بھی لیا گیا، صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے اس موقع پر کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں صحت کے شعبہ میں تاریخی اور بنیادی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ چیف منسٹرز سپیشل انشی ایٹو فار کینسر پیشنٹس کے تحت کینسر کے مریضوں کو سالانہ 13 ارب روپے کی لاگت سے تشخیص، کیموتھراپی، ریڈیوتھراپی، سرجیکل اور میڈیکل تھراپی کی مفت سہولیات فراہم کی جائیں گی ،چیف منسٹرز چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام کے تحت اب تک صوبہ بھرمیں الحمداللہ 10,708 سے زائد معصوم بچوں کی اربوں روپوں کی لاگت سے بالکل مفت ہارٹ سرجریز کرچکے ہیں۔ خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے 437، آزاد کشمیر سے 257، اسلام آباد سے 108، بلوچستان سے 29، گلگت بلتستان سے 39 جبکہ سندھ سے تعلق رکھنے والے 27 بچوں کی بالکل مفت کارڈیک سرجریز کی جا چکی ہیں۔
لاہور سے مزید