لاہور (کورٹ رپورٹر ) چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے لاہور ہائیکورٹ کا دورہ کیا اور چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم سے ملاقات کی ،ملاقات کے دوران نئی زیر تعمیر عدالتوں اور جوڈیشل کمپلیکس کی تعمیر سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، چیف سیکرٹری اور ایم ڈی ہاؤسنگ نے نئی 11 منزلہ زیر تعمیر عمارت کے حوالے سے بریفنگ دی، چیف جسٹس عالیہ نیلم نے جوڈیشل ٹاور کے قیام سے متعلق اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ ملاقات میں مختلف نوعیت کے انتظامی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔