لاہور(خبرنگار) میٹرک میں ناکام ہونے والے طلبہ کے لیے مفت ہنر مندی کورسز کا آغازکر دیا۔ میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات 2024/25 میں ناکام یا سپلیمنٹری والے طلبہ ان لائن رجسٹر ہو سکتے ہیں۔ سکلز ڈویلپمنٹ اینڈ انٹرپرینیورشپ ڈیپارٹمنٹ کے تحت مفت ٹریننگ پروگرام متعارف کروا دیا گیا ہے۔ لاہور سمیت پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز کو مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے۔