• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب میں سرکاری سکولوں کی نجی شعبےکو حوالگی کے تیسرے مرحلے کا آغاز

لاہور(خبرنگار) پنجاب میں سرکاری سکولوں کی نجی شعبےکو حوالگی کے تیسرے مرحلے کا آغاز کر دیا گیا۔ تیسرے مرحلے میں 2 ہزار 735 مزید سکول نجی شعبےکے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ پہلے دو مراحل میں 10 ہزار سکول نجی شعبے کے حوالے کیے جا چکے ہیں، اس حوالے سے نوجوانوں کے گروپ، انفراد، نجی سکول مالکان ، سکول چینز اوراین جی اوز سے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 31 مارچ 2026 مقرر کر دی گئی ہے۔
لاہور سے مزید