لاہور (نمائندہ خصوصی)امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے گزشتہ روز پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریکارڈ قرضوں کے باوجود حکومت مہنگائی کنٹرول کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے اور رمضان المبارک میں مہنگائی نے غریب اور متوسط طبقے کی کمر توڑ دی ہے۔