کراچی( اسٹاف رپورٹر ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکز ی سیکریٹری جنرل علامہ حسن ظفر نقوی نے کہا ہے کہ آیت اللہ خامنائی کسی ایک ملک یا مسلک نہیں عالم اسلام کے مقبول لیڈر تھے ،انقلاب ا اسلامی ایران سے پہلے ان کی زندگی عا لم اسلام کی خدمت میں گزری، اور اپنی زندگی ایک سچا سپاہی بن کر گزاری، انہوں نے عالم اسلام میں وحدت کی فضا قائم کی اور مسئلہ کشمیر کو نہ صرف اجاگر کیا بلکہ فلسطین کی آزا دی کیلئے جو کچھ ہوسکتا تھا وہ کیا ۔