کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے غیر قانونی بھرتیوں کے خلاف درخواست پر چیف سیکریٹری سندھ اور سیکریٹری ورکر ویلفیئر بورڈ کو نوٹس جاری کردیئے، درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ سندھ بھر میں ورکرز ویلفیئر بورڈ میں گریڈ 1 سے 5 تک تمام بھرتیاں بغیر اشتہار اور خلاف ضابطہ کی گئی ہیں، سپریم کورٹ نے ای او بی آئی کیس میں قرار دے چکی ہے کہ پبلک سیکٹر میں براہ راست بھرتیاں نہیں کی جاسکتیں۔