کراچی ( اسٹاف رپورٹر )بن قاسم پولیس نے مری گوٹھ میں باپ کو قتل کرنے والے بیٹے عاطف ولد لطف علی کو گرفتار کر لیا،پولیس کے مطابق 24مئی کو آپس کی رنجش کے دوران چھری سے وار کرکے لطف علی ولد غلام محمد کو قتل کر دیا گیا تھا، ملزم نے نامعلوم ملزمان کی جانب سے باپ کے قتل کا ڈرامہ رچایا تھا،تفتیش کے دوران انکشاف ہوا کہ ملزم نے عید سے قبل شاہ ٹاؤن سے چھری خرید کر رکھی تھی ، بیٹے نے اپنے جرم کا اعتراف بھی کرلیا ہے۔