کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ کی زیر صدارت محکمہ بلدیات کا ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں بارش کے پانی کو زیر زمین ذخیرہ کرنے اور واٹر ری چارجنگ منصوبوں پر خصوصی غور کیا گیا،سیکریٹری بلدیات، اسپیشل سیکریٹری بلدیات، ڈی جی کے ڈی اے، ڈی جی ایم ڈی اے، سی او او واٹر بورڈ، ڈائریکٹر میگا پروجیکٹس اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی اجلاس میں آئندہ مالی سال 2026-27 کے ترقیاتی پروگرام، جاری منصوبوں کی پیش رفت اور نئے ترقیاتی منصوبوں کے خدوخال پر تفصیلی غور کیا گیا جبکہ ملیر ، لیاری ، سہون ڈیولپمنٹ اتھارٹیز، کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن اور میگا پروجیکٹس سے متعلق ترقیاتی اسکیموں کا جائزہ، شہری انفرااسٹرکچر کی بہتری، سڑکوں، نکاسی آب، پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور شہری سہولتوں میں اضافے کے منصوبوں پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔