کراچی( اسٹاف رپورٹر )مختلف علاقوں میں ڈوب کر 2 افراد جاں بحق ہو گئے، ایک شخص کی لاش ملی،تفصیلات کے مطابق منگھوپیر کے علاقے ناردرن بائی پاس قریب نہر میں نہاتے ہوئے 32سالہ وہاب ولد مختار ڈوب گیا،رضاکاروں نے لاش نکال کر عباسی شہید اسپتال منتقل کی،متوفی دوستوں کے ہمراہ نہر میں نہانے آیا تھا، ملیر میمن گوٹھ کے علاقے واٹر بورڈ ندی کے اندر سے ڈوبی ہوئی 32سالہ زوہیب ولد عبدالحفیظ کی لاش ملی جسے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا، متوفی درسانو چنا درمحمد گوٹھ کا رہائشی، اہلخانہ نے بتایا کہ اس کا دماغی توزان درست نہیں تھا اور بینائی بھی متاثر تھی،شبہ ہے کہ وہ ندی میں اتفاقی طور پر گر کر جاں بحق ہوا،دریں اثنا لسبیلہ چورنگی کے قریب سے 60سالہ محمد رمضان کی لاش ملی جسے پولیس نے سول اسپتال منتقل کیا، پولیس کے مطابق فوری طور پر وجہ موت معلوم نہیں ہوسکی، لاش سردخانے منتقل کردی۔