• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے الیکٹرک نے شہر کو اندھیروں میں ڈبو دیا، ایم کیو ایم

کراچی (اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے ترجمان نے کہا ہےکہ کے الیکٹرک ایک بار پھر شہر قائد کو بلا تعطل بجلی فراہم کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکی اور شہر کو اندھیروں میں ڈبو دیا ہے ، 14گھنٹے سے زائد طویل بجلی کی بندش نے شہریوں کا سانس لینا محال کر دیا ہے، کے الیکٹرک ہر مہینے بھاری بھرکم بلوں اور اوور بلنگ کی مد میں کراچی کے عوام کی جیبوں سے اربوں روپے ہڑپ کر رہی ہے، لیکن اپنا ناقص، فرسودہ اور بوسیدہ ترسیلی نظام جدید خطوط پر استوار کرنے کے لئے کوئی اقدامات نہیں کئے، کے الیکٹرک خود کو کسی قانون یا آئین کے تابع نہیں سمجھتی، بھاری بل لینے کے بعد بھی بجلی نہ دینا کھلی ڈکیتی ہے، انہوں نے وزیراعظم، نیپرا اورمتعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ کے الیکٹرک کی اس ہٹ دھرمی کا فوری نوٹس لے کر ادارے کے لائسنس اور کارکردگی کا ازسرنو جائزہ لیا جائے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید