کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان سنی تحریک کے مرکزی ترجمان فہیم الدین شیخ نے کہا ہے کہ مزارات اولیاء اور مساجد اہلسنت کا تحفظ کرنا ہمارا منشور ہے،کراچی میگاسٹی اورحساس شہر اسلئے بلا ضرورت مذہبی ایشوز کوسیاسی رنگ نہ دیاجائے،آئین وقانون کی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں، مزارات اولیاء پر قبضہ یا اپنا نظریہ مسلط کرنے کی سازش کرنے والے انتشار پھیلانے کے ایجنڈے پر گامزن ہیں ان کا راستہ قانونی طور پر روکیں گے، مزارات سے متعلق ہمارا عقیدہ وہی ہے جو تمام علمائے اہلسنت کا ہے،نائب سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاہد غوری کی گفتگو کو سیاق وسباق سے ہٹ کر پیش کیا جارہا ہے، منفی پروپیگنڈہ کرنے والے کبھی بھی اپنی مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہوں گے،محکمہ اوقاف سیدنا عبداللہ شاہ غازی کے مزار کو پکنک پوائنٹ نہ بنائے ایسے ہر اقدام کے خلاف ہیں جس سے مزارات اولیاء کا تقدس پامال ہوتا ہے،انہوں نے کہا کہ پاکستان سنی تحریک اہلسنت کی نمائندہ ملک گیرجماعت جو دین اسلام اور اولیاء اللہ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہے۔