کراچی( اسٹاف رپورٹر )کیماڑی انوسٹی گیشن پولیس نے لاپتا ہونے والی 13 سالہ اسماء اور 14 سالہ حنا جو کزن ہیں اور شیرشاہ کے علاقے سے لاپتا ہوگئی تھیں کو بلوچستان کے علاقے ساکران سے بازیاب کرکے والدین کے حوالے کردیا گیا، بچیاں اپنے گھر سے ماموں کے گھر نیول کالونی جانے کے لئے نکلیں مگر انجانے میں غلط بس میں سوار ہوکر ساکران پہنچ گئی تھیں۔