• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی پی کی سیاست کا بنیادی مقصد عوام کی خدمت ہے ، لیاقت لہڑی

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)پارلیمانی سیکرٹری ٹرانسپورٹ میر لیاقت لہڑی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی سیاست کا بنیادی مقصد عوام کی بلاتعصب رنگ ونسل خدمت ہے ، جس کیلئے تمام تر دستیاب وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں ، موجودہ حالات میں سیاسی کارکنان کا کردار انتہائی اہم ہے ۔ یہ بات انہوں نے پیر کو اپنی رہائش گاہ پر ملاقات پیپلز پارٹی کے کارکنوں اور سیاسی و قبائلی شخصیات سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ۔ ملاقات کے دوران علاقائی سیاسی صورتحال ، پارٹی تنظیم سازی ، عوامی مسائل اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ پارلیمانی سیکرٹری میر لیاقت لہڑی نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی سیاست کا بنیادی مقصد عوام کی خدمت اور ان کے مسائل کا حل ہے عوام کو درپیش مسائل کے حل کیلئے حکومت تمام تر دستیاب وسائل بروئے کار لارہی ہے اور صوبے میں پہلی مرتبہ تمام حلقوں میں یکساں بنیادوں پر ترقیاتی فنڈز فراہم کئے گئے ہیں جس سے عوام کے مسائل حل کرنے میں مدد مل رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حلقہ انتخاب سمیت پورے صوبے میں اربوں روپے کی لاگت سے ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے جن کی تکمیل سے عوام کوسہولیات میسر آئیں گی ۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں کارکنان کا کردار انتہائی اہم ہے پارٹی کو گراس روٹ سطح پر مزید فعال بنانے کی ضرورت ہے تاکہ عوام کی آواز ایوانوں تک مؤثر انداز میں پہنچائی جا سکے۔
کوئٹہ سے مزید