• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پارٹی کوفعال اور منظم بنانے کیلئے تنظیمی فعالیت کی ضرورت ہے،پشتونخوا نیپ

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) پشتونخوا نیپ کے رہنماؤں نے کہاہے کہ پارٹی چیئرمین خوشحال خان کاکڑ کے قومی اسمبلی کی سیٹ پر سپریم کورٹ کا فیصلہ حق پر مبنی اور عوام کے حق کے رائے دہندگی کا دفاع ثابت ہوا۔ پشتونخوا نیپ کے رہنماؤں اور کارکنوں نے صبر ، تحمل اور استقامت کے ساتھ جدوجہد جاری رکھ کر عوام کے مقدس رائے اور ووٹ کے دفاع کو یقینی بنایا۔ پارٹی کو ہر سطح پر فعال اور منظم بنانے کیلئے مزید تنظیمی فعالیت کی ضرورت ہے۔ پارٹی علاقوں نے اپنے اجلاسوں کا پر وقت انعقاد کرکے اپنی فعالیت کو مزید دوبالا کرنا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار پشتونخوا نیپ کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات محمد عیسیٰ روشان ، صوبائی ڈپٹی سیکریٹریز پروفیسر اسد خان ترین ، محمود ریاض اور ضلعی سینئر معاون سردار فیصل خان ترین نے ضلع پشین کی ضلعی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں مختلف امور زیر بحث آئے اور فیصلے کیے گئے۔ پارٹی رہنماؤں نے کہا کہ پشتونخوا نیپ کے چیئرمین نے فروری 2024 کے انتخابات میں قومی اسمبلی کے تین حلقوں سے کامیاب قرار ہوئے تھے۔ اور ہمارے غیور عوام نے ان پر بھر پور اعتماد کا اظہار کیا تھا۔ لیکن ان کی کامیابی کو فارم 47 اور تاریخی دھاندلی کے ذریعے ناکامی میں تبدیل کیا گیا۔ لیکن پشتونخوا نیپ نے اپنی برحق جدوجہد جاری رکھ کر NA-251 پر پارٹی چیئرمین کی کامیابی کو یقینی بنایا۔ اور ان دوران پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کی جدوجہد اور قربانیاں قابل تحسین ہیں۔
کوئٹہ سے مزید