• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ بلوچستان میں تعلیمی و انتظامی امور کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)جامعہ بلوچستان میں نئے تعلیمی سال 2026 کے تعلیمی و انتظامی امور کا جائزہ لینے کے لیے اہم اجلاس وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظہور احمد بازئی کی زیر صدارت وائس چانسلر سیکرٹریٹ میں ہوا اجلاس میں جامعہ کے تدریسی و انتظامی معاملات پر تفصیلی غور و خوض کیاگیااور بائیو میٹرک حاضری نظام کے نفاذ اور اس کی مؤثر عملداری کے حوالے سے خصوصی تبادلہ خیال کیا گیا اجلاس میں کہاگیا کہ حکومت بلوچستان کی جاری کردہ پالیسی کے مطابق بائیو میٹرک سسٹم کو مکمل طور پر فعال بنایا جائےگا اجلاس میں پرووائس چانسلر ڈاکٹر غلام رزاق شاہوانی ، رجسٹرار محمد طارق جوگیزئی ، ڈائریکٹر جنرل ایڈمنسٹریشن گل محمد کاکڑ ، کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر شریف محمد حسنی ، ٹریژرار خوشحال خان اور فیکلٹی کے ڈین و دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر نے کہا کہ جامعہ بلوچستان میں تعلیمی معیار کی بہتری ، نظم و ضبط اور شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے انتظامی اصلاحات ناگزیر ہیں انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ جامعہ کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے تمام اقدامات کیے جائیں گے۔
کوئٹہ سے مزید