کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)صوبائی دارالحکومت کے شہریوں نے حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے پر شدید تشویش اور افسوس کا اظہار کیاہے ،اور کہا ہے کہ اس فیصلے سے ملک بھر میں مہنگائی کا نیا سیلاب آئے گا اور عام آدمی کی مشکلات میں کئی گنا اضافہ ہو جائے گا ،پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ عوام کے ساتھ ناانصافی ہے۔ ، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافےکےبراہِ راست اثرات ٹرانسپورٹ کرایوں ، اشیائے خورونوش کی قیمتوں اور مجموعی مہنگائی پر مرتب ہوں گے، جس سے عوام پر مالی دباؤ میں مزید اضافہ ہو گا،ان کاکہنا ہے کہ اب گاڑیاں چلانے والے پیٹرول اور ڈیزل بھرواتے وقت اپنی جیبوں کو بھی دیکھتے ہیں اور مہنگائی میں مزید اضافے کا امکان پورے مہینے کے بجٹ کو خراب کرنے کے لیے کافی ہے۔مہنگائی اور ٹیکسوں کے بھرمار کی وجہ سے عوام کی قوت خرید ختم ہوچکی ہے۔ جس کی وجہ سے کاروبار وں میں بھی شدید مندی کا رجحان ہے،حکومت پیٹرولیم پر وصول کئے جانے والے ٹیکسز کی شرح میں کمی کرے، انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات پر مقررہ حد سے زیادہ ٹیکسز وصول کئے جارہے ہیں،حکومت عوام پر بوجھ ڈالنے کے بجائے پٹرولیم مصنوعات پرٹیکسز میں کمی لا کر عوام کو ریلیف دے۔حکومت محکموں اور وزراء کے دفاتر کے اخراجات میں کمی کرے، بڑے عہدوں پر کام کرنے والے سرکاری افسران کودی جانے والی غیر معمولی مراعات میں کمی کی جائے تاکہ عوام پر بھی بوجھ کم ہو سکے۔