• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الخدمت فاؤنڈیشن کے وفد کی سردار یار محمد رند سےملاقات

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)الخدمت فاؤنڈیشن بلوچستان کے صدر عبدالمجید سربازی نے وفد کے ہمراہ سابق وفاقی وزیر سردار یار محمد رند سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی، ملاقات میں الخدمت فاؤنڈیشن کے ذمہ داران انجینئرعادل خان سلیمان خیل، محمد فیضان خان، نیشنل لیبرفیڈریشن کے ارشد محمود یوسفزئی، جاوید احمد خان سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کا مختصر تعارف اور ادارے کی مرکزی سالانہ رپورٹ بھی پیش کی گئی عبدالمجید سربازی نے سردار یار محمد رندکوالخدمت ڈونرکانفرنس میں شرکت کی دعوت بھی دی وفد نے بلوچستان میں جاری اور مجوزہ منصوبوں کے حوالے سے بھی آگاہ کیاسردار یار محمد رند نے الخدمت فاؤنڈیشن کی عوامی فلاح و بہبود کے لیے قومی و بین الاقوامی سطح اور بلوچستان میں خدمات کو سراہتے ہوئے اسے قابلِ تحسین اور مؤثر قرار دیا۔
کوئٹہ سے مزید