• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف آئی اے افسران و اہلکاروں کی جامع بلڈ اسکریننگ کا آغاز

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی بلوچستان زون کےافسران و اہلکاروں کی صحت کا بروقت جائزہ لینا، ممکنہ بیماریوں کی جلد تشخیص کے لیے جامع بلڈ اسکریننگ مہم کا آغاز تفصیلات کے مطابق فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی بلوچستان زون نے، ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایات اور ڈائریکٹر بلوچستان زون محمد بہرام خان مندو خیل کی زیر نگرانی گزشتہ روز تمام افسران و اہلکاروں کے لیے جامع بلڈ اسکریننگ مہم کا انعقاد کیا۔اس اقدام کا مقصد افسران و اہلکاروں کی صحت کا بروقت جائزہ لینا، ممکنہ بیماریوں کی جلد تشخیص کو یقینی بنانا اور فورس کی مجموعی فلاح و بہبود کو فروغ دینا ہے۔ اسکریننگ کا عمل ماہر طبی ٹیم کی نگرانی میں پیشہ ورانہ طبی اصولوں کے مطابق مکمل کیا گیا۔ایف آئی اے بلوچستان زون نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ افسران و اہلکاروں کی صحت اور پیشہ ورانہ استعداد کو مزید بہتر بنانے کے لیے ایسے اقدامات جاری رکھے جائیں گے تاکہ وہ عوامی خدمت کے فرائض مؤثر اور احسن انداز میں انجام دے سکیں۔
کوئٹہ سے مزید