• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاپتہ بھائی کی ممکنہ غیر قانونی سرگرمیوں سے لاتعلقی

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)کرہ گی بسیمہ واشک کے رہائشی الطاف حسین نے کہا ہے کہ میرا بھائی شعیب احمد گزشتہ سال گھر سے نکلا ہے اور اس کے بعد ان سے رابطہ منقطع ہوگیا ہے بھائی کی سرگرمیوں سے میرا اور میرے خاندان کا کوئی تعلق نہیں ہوگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ میرے بھائی شعیب احمد کے گھر سے نکلنے اور رابطہ منقطع ہونے کی اطلاع 11 ستمبر 2024ء کو قانون نافذ کرنے والے اداروں، اسسٹنٹ کمشنر بسیمہ اور سیکورٹی اداروں کے افسران کو تحریری طور پر دی گئی ہے لہٰذا اس کے جانے کے بعد اس کے گزشتہ، موجودہ اور مستقبل کی کسی بھی سرگرمی سے میرا اور میرے خاندان کا کوئی تعلق نہیں ہوگا۔
کوئٹہ سے مزید